حیدرآباد، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے تلنگانہ کی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے مختلف منصوبوں کی لاگت کئی گنا بڑھائی ہے اور پنچایتوں کو دولت مختص نہیں کر رہی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے الزام لگا یاکہ انہوں نے(تلنگانہ کی حکومت)ہر منصوبے کی لاگت 100سے 200گنا تک بڑھا دی ہے،وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے اور اپنے انتخابی وعدے کو پورا نہیں کر رہے ہیں۔تلنگانہ میں کانگریس کے انچارج سنگھ نے کہا کہ وہ واقعی حیران ہیں کہ وزیر اعظم وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہیں اور کے سی آر نریندر مودی کی(ریاست میں ان کے حالیہ دورے کے دوران)تعریف کرتے ہیں۔مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ پھر امت شاہ آتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ(تلنگانہ)ملک کی سب سے زیادہ بدعنوان ریاستوں میں شامل ہے تو یا تو مودی لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں یا امت شاہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور کے سی آر دونوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔سنگھ نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کے لوگوں کو سوچنا ہے کہ کون صحیح ہے؟ مودی درست ہیں یا کے سی آر درست ہیں یا امت شاہ صحیح ہیں۔کانگریس پارٹی کا خیال ہے کہ یہ تینوں لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔مودی نے غیر ملکی بینکوں سے کالا دھن واپس لا کر ہر آدمی کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کرکے ملک کے لوگوں کو بیوقوف بنایا۔